آئندہ دنوں میں پاکستان پر امریکہ کا دباؤ بہت بڑھ جائے گا۔ زاہد حسین کی اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو
اوبامہ پر بھی دباؤ آئے گا کہ وہ پاکستان کی امداد بند کر دے۔ زاہد حسین
پاکستان ملا عمر اور الظواہری کے خلاف دباؤ میں آ کر کوئی کاروائی نہیں کرے گا۔ زاہد حسین
اگر پاکستان نے کسی کے خلاف کاروائی کرنی ہوتی تو اب تک کر چکا ہوتا۔ زاہد حسین
اوسامہ والے واقع کے بعد حکومت کا جس طرح کا رد عمل آنا چاہئیے تھا نہیں آیا۔ شاہ محمود قریشی
حکومت نے کوئی رد عمل ظاہر کرنے میں بہت زیادہ وقت لیا۔ شاہ محمود قریشی
اوسامہ کے خلاف امریکہ کی یک طرفہ کاروائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ شاہ محمود قریشی
یہ طے تھا کہ کوئی امریکی فوجی ہماری سر زمین پر کاروائی نہیں کرے گا۔ شاہ محمود قریشی
امریکہ کے ساتھ اگر خود سے کاروائی کرنے کا کوئی معاہدہ ہے تو میرے علم میں نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی
اوسامہ کے خلاف امریکی کاروائی پر صدر اور وزیر اعظم کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ شاہ محمود قریشی
اوسامہ والے واقع کی تحقیقت کا حکم جنرل کیانی وزیر اعظم سے پہلے ہی کر چکے تھے۔ شاہ محمود قریشی
حیرت ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جنرل کیانی کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی
سینٹ کے اجلاس سے باقی لوگوں کی طرح خود پیپلز پارٹی کے لوگوں نے بھی واک آؤٹ کیا۔ شاہ محمود قریشی
میں نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ فرانس جانے سے پہلے قوم کو اعتماد میں لیں۔ شاہ محمود قریشی
اوسامہ کے واقع والے دن حکومت ق لیگ والوں سے وزارتوں کا حلف لے رہی تھی۔ شاہ محمود قریشی
ق لیگ حکومت سے پاکستان کی بجائے وزارتیں تبدیل کرنے پر بحث کر رہی تھی۔ شاہ محمود قریشی
وزیراعظم کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ فوج کے کس افسر کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے۔ شاہ محمود قریشی
میں نے حسین حقانی کو ویزہ جاری کرنے کے اختیارات دینے کی مخالفت کی تھی۔ شاہ محمود قریشی
ان کیمرہ سیشن کا کوئی فائدہ نہیں ساری باتیں باہر آ جاتی ہیں۔ شاہ محمود قریشی
شرجیل میمن نے کہا کہ اس نے میرے خلاف بیان اوپر سے حکم ملنے پر دیا۔ شاہ محمود قریشی
میں نے کہا تھا ریمنڈ ڈیوس کو استثنی حاصل نہیں اسی لئیے دیت دے کر رہا ہوا۔ شاہ محمود قریشی
میں پیپلز پارٹی کے مقابلہ پر کوئی علیحدی جماعت نہیں بنا رہا۔ شاہ محمود قریشی.
پیپلز پارٹی نے کچھ غلط فیصلے کئیے ہیں جن کااسے مستقبل میں نقصان ہو گا۔ شاہ محمود قریشی
محترمہ نے ق لیگ کے خلاف میثاق جمہوریت کیا اور آج اسی کو حکومت میں شامل کر لیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی
پیپلز پارٹی جمہوریت کی بات کرتی ہے لیکن اپنی رائے دینے والا زیر عتاب آ جاتا ہے۔ شاہ محمود قریشی
میری باتیں حکومت کو بری لگتی ہیں لیکن میں محترمہ کا نقطہ نظر بیان کرتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی








-------------------------------------------------------------------
N A D E E M M A L I K
http://www.nadeemmalik.pk

