


http://awaztoday.com/playvideo.asp?pageId=14797
http://www.friendskorner.com/forum/f247/debate-islamabad-tonight-18th-may-2011-imran-khan-230249/
http://www.zemtv.com/2011/05/18/islamabad-tonight-imran-khan-18th-may-2011/


ڈرون حملوں کے خلاف پارلیمنٹ کی قرار داد پر عمل نہیں ہونا تھا تو پھر اس کا مقصد کیا تھا۔عمران خان کی اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو
پاکستان کی قوم کو حکومت کا ایک منٹ کا خرچ پچپن ہزار روپے پڑ رہا ہے۔
موجودہ حکومت بتائے کہ مشرف کی ڈکٹیٹر شپ اور جمہوریت میں کیا فرق ہے۔
موجودہ حکومت این آر او کا نتیجہ ہے اور یہ بات سب کو معلوم ہے۔
ترکی کی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کو راستہ دینے کے بدلے پینتیس ارب امریکی ڈالر ٹھکرا دئیے۔
ہماری پارلیمنٹ نے تیس ہزار سے زائد لوگ مروا کر بیس ارب وصول کئیے۔
موجودہ حکومت نے خارجہ پالیسی فوج کے حوالے کی ہوئی ہے امریکہ براہ راست فوج سے بات کرتا ہے۔
مجھے طالبان خان کہنے والے بتایں امریکہ براہ راست طالبان سے بات کر رہا ہے۔
آج امریکہ کے کہنے پر جہاد کو دہشت گردی کا نام دے دیا گیا ہے۔
جہاد ظلم اور نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کا نام ہے۔
پاکستان کی قوم کو آج تک حقیقت میں آزادی نہیں ملی۔
پاکستان کی سول اور فوجی حکومتیں ہمیشہ لوگوں سے جھوت بولتی ہیں۔
ہم مشرقی پاکستان میں اپنے لوگوں کو مار کر جھوٹ بولتے رہے کہ وہ بھارتی ایجنٹ ہیں۔
ہم امریکی ڈالر لے کر پہلے لوگوں سے جہاد کرواتے رہے بعد میں انہیں دہشت گرد قرار دے دیا۔
انیس سو نوے میں شمسی ائیر پورٹ یو اے ای کی حکومت کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے دیا تھا۔خواجہ آصف
دو ہزار چار میں مشرف نے شمسی ائیر پورٹ امریکہ کے حوالے کر دیا۔خواجہ آصف
عمران خان ڈرون حملوں کے خلاف پریزیڈنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دی میں بھی شامل ہوں گا۔خواجہ آصف
عمران خان آئی ایس آئی کے کہنے پر ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے دے رہے ہیں۔خواجہ آصف
میرے آئی ایس آئی سے تعلقات پر وضاحت چاہئیے تو نواز شریف خود سامنے آیں۔
مجھے آئی ایس آئی کے کہنے پر دھرنے دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
میں ہمیشہ سے فوجی آپریشنز کے خلاف تھا اور آج بھی ہوں۔
مجھے کئی بار حکومت میں شمولیت کی دعوت ملی لیکن میں نہیں گیا۔
میں نے آئی ایس آئی کے سربراہ سے ملاقات کی تھی اور میں نے یہ بات چھپائی نہیں۔
میں آئی ایس آئی کے سربراہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اپنی تجویز دینے گیا تھا۔
میں آج تک جنرل کیانی سے نہیں ملا۔
میں ضمانت دیتا ہوں میری تجویز پر عمل کرنے سے نوے دنوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم ہو جائے گی۔
پاکستان میں تبدیلی کی تحریک شروع ہو چکی ہے اگلے الیکشن میں نتیجہ سامنے آ جائے گا۔
پاکستان کو نوجوان پاکستان میں صاف شفاف تبدیلی چاہتا ہے۔
ہمیں اپنے اخراجات اور آمدن متوازن کرنے ہوں گے۔
آج قوم کا پیسہ ان کی فلاح کی بجائے زاتی معیار زندگی بڑھانے پر خرچ ہو رہا ہے۔
حکمرانوں کے بنک اکاؤنٹ ملک سے باہر ہیں ان کا جینا مرنا اس ملک کے لئیے نہیں ہے۔
پاکستان کی قیادت کی ساری دولت پاکستان میں اور ان کے اپنے نام پر ہونی چاہئیے۔.
اگر کوئی میرا ساتھ نہیں دے گا تو میں اکیلا دھرنا دوں گا۔
میری سب سے اپیل ہے میرا ساتھ دیں ہم کوشش کریں گے تو اللہ کامیابی دے گا۔







-------------------------------------------------------------------
N A D E E M M A L I K
http://www.nadeemmalik.pk

