اوسامہ کے واقع میں حسین حقانی کا کردار بہت مشکوک ہے۔ شیخ رشید کی اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو
یہ بات بہت سنجیدہ ہے کہ اوسامہ اتنے سالوں سے کیسے ایبٹ آباد میں رہ رہا تھا۔ شیخ رشید
قوم فیصلہ کر لے کہ بھوکے رہ لیں گے ڈالروں کی بھیک نہیں مانگیں گے۔ شیخ رشید
میں اوسامہ کے بارے میں سرکاری بیان پر یقین نہیں رکھتا۔ ڈاکٹر شاہد
ایبٹ آباد کے لوگ یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں کہ اوسامہ وہاں رہتا تھا۔ شیخ رشید
نواز شریف کی جیوڈیشل کمیشن کی تجویز اچھی ہے اس پر عمل ہونا چاہئیے۔ شیخ رشید
اوسامہ کی کہانی ٹکڑوں میں آ رہی ہے اصل کہانی ابھی سامنے نہیں آئی۔ ڈاکٹر شاہد
میں میاں نواز شریف کی الٹی میٹم دینے کی بات پر یقین نہیں رکھتا۔ نئیر بخاری ان کیمرہ سیشن سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ نئیر بخاری
امریکہ چاہے کتنا زچ کر لے پاکستان اس کی ضرورت ہے۔ شیخ رشید
ایبٹ آباد واقع کے متعلق قوم کو سچ بتانا پڑے گا۔ ڈاکٹر شاہد
منتخب حکومت کرپشن میں لگی ہوئی ہے اور خارجہ پالیسی فوج چلا رہی ہے۔ ڈاکٹر شاہد
عام آدمی اوسامہ کے واقع پر سخت پریشان ہے لیکن حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے۔ شیخ رشید
پاکستان کو ایک بند گلی میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شیخ رشید
افغانستان میں آخری کھیل شروع ہونے والا ہے پاکستان کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر شاہد
پاکستان تاریخ کے سخت ترین وقت سے گزر رہا ہے اور ملک کا کوئی وزیرخارجہ ہی نہیں ہے۔ ڈاکٹر شاہد
پارلیمنٹ کے لوگوں کو مسئلے کی اہمیت کو سمجھ کر کوئی دانشمندانہ فیصلہ کرنا ہو گا۔ شیخ رشید







-------------------------------------------------------------------
N A D E E M M A L I K
http://www.nadeemmalik.pk

