Nadeem Malik

Friday, July 06, 2012

گذشتہ برس 150 لوگ لاپتہ، اکثریت بلوچستان سے

گذشتہ برس 150 لوگ لاپتہ، اکثریت بلوچستان سے

Follow nadeemmalik on Twitter

حکومت پاکستان کی انسانی حقوق کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں شہریوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور صرف سال دو ہزار گیارہ کے دوران ایک سو پچاس شہری لاپتہ ہوئے جن میں اکثریت کا تعلق بلوچستان سے ہے۔


پاکستان کی وزارت انسانی حقوق کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق سنہ دو ہزار گیارہ کے دوران ایک سو نو عام شہری بلوچستان سے لاپتہ ہوئے۔

نامہ نگار احمد رضا کے مطابق بلوچستان میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں لاپتہ افراد کی تشدد زدہ لاشیں پھینکنے کے واقعات میں بھی تیزی آئی ہے لیکن اس رپورٹ میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار گیارہ میں دوسرے صوبوں سے لاپتہ ہونے والے افراد میں سے بتیس کا تعلق صوبہ پنجاب، تین صوبہ سندھ اور چھ کا خیبر پختونخواہ سے ہے۔

وزارت انسانی حقوق کی اس رپورٹ میں اجتماعی زیادتی کے واقعات کے متعلق جو اعدادوشمار پیش کیے گئے ہیں وہ بھی غیرمعمولی نوعیت کے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار گیارہ کے دوران ایک ہزار آٹھ سو بیاسی خواتین کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جن کی اکثریت کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے ایک ہزار آٹھ سو چون واقعات رونما ہوئے جبکہ سندھ میں بائیس اور خیبر پختونخواہ میں ایک واقعہ رونما ہوا۔

اسی طرح رپورٹ کے مطابق خواتین پر تیزاب پھینکنے کے سب سے زیادہ واقعات بھی صوبہ پنجاب میں ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق تیزاب پھینکنے کے مجموعی طور پر باسٹھ واقعات ہوئے جن میں پینتالیس صوبہ پنجاب، تیرہ سندھ اور چار بلوچستان میں ہوئے۔
خیبر پختونخواہ میں اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔


اسی طرح رپورٹ کے مطابق خواتین کو جلانے کے کل چوبیس واقعات ہوئے جن میں سولہ پنجاب اور آٹھ سندھ میں ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کے چار سو چھہتر واقعات ہوئے جن میں سب سے زیادہ واقعات صوبہ سندھ میں ہوئے جہاں دو سو اکاسی افراد کو غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ اسکے علاوہ پنجاب میں ایک سو تریسٹھ، بلوچستان میں چھبیس اور خیبر پختونخواہ میں چھ افراد کی غیرت کے نام پر جانیں لی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق سنہ دو ہزار گیارہ کے دوران فرقہ وارانہ تشدد کے کل ایک سو اکسٹھ واقعات ہوئے جن میں سب سے زیادہ نوے واقعات پنجاب، تینتیس بلوچستان، ستائیس خیبر پختونخواہ اور گیارہ سندھ میں ہوئے۔

ان واقعات میں انسانی اموات کی تفصیل رپورٹ میں شامل نہیں کی گئی ہے۔

حکومت پاکستان کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ دو ہزار گیارہ میں ملک میں اغواء برائے تاوان کے سات ہزار سات سو باون مقدمات درج ہوئے۔ جن میں سب سے زیادہ واقعات سات ہزار دو سو اکیانوے صوبہ پنجاب میں ہوئے جبکہ سندھ میں دو سو انسٹھ، بلوچستان میں ایک سو چوّن اور خیبر پختونخواہ میں اڑتالیس مقدمات درج کیے گئے۔


Follow nadeemmalik on Twitter

----------------------------------
Follow nadeemmalik on Twitter




 
 
----------------------------------
Follow nadeemmalik on Twitter

NADEEM MALIK LIVE

NADEEM MALIK LIVE

Nadeem Malik Live is the flagship current affairs programme of Pakistan. The programme gives independent news analysis of the key events shaping future of Pakistan. A fast paced, well rounded programme covers almost every aspect, which should be a core element of a current affairs programme. Discussion with the most influential personalities in the federal capital and other leading lights of the country provides something to audience to help them come out with their own hard hitting opinions.

http://youtube.com/NadeemMalikLive