اجمل پہاڑی کی تحقیقاتی رپورٹ کی کاپی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
کراچی کی صورتحال پرسپریم کورٹ کےازخود نوٹس کیس کی سماعت عید کی تعطیلات کے بعد پیر کودوبارہ شروع ہوئی توعوامی نیشنل پارٹی کے وکیل افتخارگیلانی نےاپنے دلائل کا آغاز کیا اور استدعا کی کہ سندھ کے سابق وزیر داخلہ اور سینئر وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو عدالت میں طلب کیا جائے۔
افتخار گیلانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے جو الزامات لگائے ہیں وہ سنگین نوعیت کے ہیں اور سپریم کورٹ انہیں طلب کرے، کیونکہ حکومت اس معاملے میں خود فریق ہے۔انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کی بنیاد نہ تو لسانی ہے اور نہ ہی یہ گینگ وار ہے کیونکہ گینگ ہمیشہ ایک دوسرے کہ لوگ مارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت اردو قومی زبان ہے اور ہم سب اردو بولتے ہیں۔
کلِک 'الطاف حسین کا خط، خدمات اور مطالبات'
کلِک ذوالفقار مرزا کا طوفان، کوئی گھرے گا یا نہیں؟
کلِک سندھ کے سینیئر وزیر مستعفی، رحمان ملک پر کڑی تنقید
انہوں نے جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ کے بھی کئی مندرجات عدالت میں پڑھ کر سنائے جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں حیدر عباس رضوی اور محمد انور کے نام بھی شامل تھے، تاہم انہوں نےکہا کہ ایم کیو ایم کےاپنے کارکنان بھی مارےگئے ہیں۔
اس پرعدالت نےاستفسار کیا کہ کیا یہ رپورٹ حکومت تک نہیں پہنچی توانہوں نےکہا کہ ان کے پاس ہے مگر وہ اس پر کارروائی نہیں کرتے۔
-------------------------------------------------------------------
N A D E E M M A L I K
http://www.nadeemmalik.pk
-------------------------------------------------------------------
N A D E E M M A L I K
http://www.nadeemmalik.pk