|
|
|
شہباز شریف کے بیان پر ہی سہی حکومت کو جیوڈیشل کمشن کا خیال تو آیا۔خرم دستگیر کی اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو
سکیورٹی ایجنسیوں نے شہباز شریف کو بتایا ہے کہ ان پر حملے کا خطرہ ہے۔خرم دستگیر
کچھ خطوط ملے ہیں جن میں شہباز شریف پر حملے کا زکر ہے۔ خرم دستگیر
شہباز شریف کو خود نہیں پتہ ہوتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ راجہ ریاض
شہباز شریف نے اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لئیے زرداری پر الزام لگایا ہے۔ راجہ ریاض
آصف زرداری کے سامنے شہباز شریف کی کیا حیثیت ہے۔ راجہ ریاض
شہباز شریف کے سوئس اکاؤنٹ پر سخت رویہ اپنانے کی وجہ سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔خرم دستگیر
آصف زرداری پر کوئی جرم ثابت ہوا اور نہ سزا ہوئی ہے۔ راجہ ریاض
شریف برادران پر خود کرپشن کے مقدمات عدالت میں موجود ہیں۔ راجہ ریاض
وفاقی حکومت مقدمہ چلانے کا اختیار رکھتی ہے شہباز شریف پر مقدمہ چلاے سامنا کریں گے۔خرم دستگیر
اتحادی وہ ہوتے ہیں جن کے مقاصد ایک ہوں امریکہ اور پاکستان کے مقاصدا یک نہیں ہیں۔ائیرمارشل شاہد لطیف
فرنٹ لائن اتحادی کا نعرہ دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ائیرمارشل شاہد لطیف
پچھلے تین سالوں میں جمہوری حکومت کو سابقہ پالیسی پر نظر ثانی کر لینی چاہئیے تھی۔ائیرمارشل شاہد لطیف
پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہمیشہ دو طرفہ نہیں بلکہ یک طرفہ تعلقات رہے ہیں۔شمشاد احمد خان
ایوب ،ضیا۶ اور مشرف کے ادوار امریکہ پاکستان تعلقت کے لئیے ہنی مون ٹائم تھے۔شمشاد احمد خان
پاکستان میں بےغیرتی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ بغیر سہارے کے کھڑے نہیں ہو سکتے۔ شمشاد احمد خان
پاکستان نے امریکہ کو اپنی سر زمین استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔شمشاد احمد خان
امریکہ پاکستان کو پیسے دیتا ہے اور ہم اس کے بدلے اس کے کام کرتے ہیں۔ شمشاد احمد خان
پاکستان میں فوجی حکومت ہمیشہ امریکہ کی مرضی سے آتی ہے۔حمید گل
امریکہ اپنے مقاصد کے لئیے پاکستان میں فرد واحد کی حکومت چاہتا ہے۔حمید گل
پاکستان کو امریکہ سے جان چھڑا لینی چاہئیے بلیک میلنگ کے لئیے دھمکیاں دیتا ہے۔حمید گل
امریکہ افغانستان سے جانے سے پہلے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کروا رہا ہے۔حمید گل
پاکستان کو دیکھنا ہے کہ کہ کہیں امریکہ یہاں ویٹ نام جیسے حالات پیدا نہ کر دے۔حمید گل
افغانستان کے آج جو حالات ہیں اس کی منصوبہ بندی اس نے چھیانوے ستانوے میں ہی کر لی تھی۔ائیر مارشل شاہد لطیف
گلوبل وار آن ڑیرر امریکہ نے گھڑی تا کہ دنیا کے انرجی کے رسورسز پر قبضہ کر سکے۔ائیر مارشل شاہد لطیف
امریکہ کا امداد کو مشروط کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ شمشاد احمد خان
مشرف اپنی حکومت کو تسلیم کروانے کے لئیے امریکی جنگ کو پاکستان میں لے آئے۔شمشاد احمد خان
ہم ہمیشہ اپنی غلطیوں کو امریکہ اور بھارت کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں۔شمشاد احمد خان
ہمارے حکمرانوں نے اپنے مفاد کے لئیے امریکہ کا ساتھ دیا تاکہ اس کی حمایت حاصل رہے۔شمشاد احمد خان
ہم امریکہ سے اس لئیے پیسے لیتے ہیں کیونکہ ہم کرپٹ ہیں۔ائیر مارشل شاہد لطیف
ہمیں ٹیکس کا نظام قائم کرنا ہو گا تاکہ امریکہ سے امداد نہ لینی پڑے۔ائیر مارشل شاہد لطیف
-------------------------------------------------------------------
N A D E E M M A L I K
http://www.nadeemmalik.pk