امریکہ ہمیشہ سے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔آفتاب شیر پاؤ کی اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو
پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ دباؤ بڑھانے کے لئیے کیا جاتا ہے۔شیر پاؤ
امریکہ نے خود افغانستان کا کون سا علاقعہ کنٹرول کر لیا ہے۔شیر پاؤ
ہماری فوج اور ایجنسیوں نے دہشت گردی کے خلاف جو کر دکھایا ہے ہمیں اس پر فخر ہے۔عاصمہ ارباب عالمگیر
امریکہ خود دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فیل ہو چکا ہے۔عاصمہ ارباب عالمگیر
دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کا پاکستان کا پنا ایک طریقہ کار ہے۔ عاصمہ ارباب عالمگیر
امریکہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صرف پاکستان کی ناکامی دکھائی دیتی ہے۔زاہد حسین
دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے پاکستان خود میدان جنگ بن چکا ہے۔زاہد حسین
پاکستان کی دہشت گردی کے کے خلاف خود اپنی کوئی پالیسی نہیں ہے۔زاہد حسین
دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی پالیسی یہ ہے کہ جہاں مسئلہ ہو وہاں فوج بھیج دو۔زاہد حسین
پاکستان کے اندر دہشت گردی کی روک تھام کے لئیے کوئی ایجنسی موجود نہیں ہے۔زاہد حسین
پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا آپس میں تال میل نہیں ہے۔شیر پاؤ
نارتھ وزیرستان میں صرف پنجابی طالبان کے بارہ گروپس ہیں۔زاہد حسین
امریکہ نے نائن الیون کے بعد اپنے تحفظ کے لئیے خصوصی ایجنسیاں بنائیں۔زاہد حسین
پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں پینتیس ہزار لوگ مارے جا چکے لیکن حکومت کچھ نہیں کر رہی۔زاہد حسین
پاکستان کو زبر دستی دہشت گردی کی جنگ میں شامل کیا گیا ہے۔قاضی حسین احمد
جب تک پاکستان امریکہ کی دہشت گردی کی جنگ لڑتا رہے گا حالات درست نہیں ہوں گے۔قاضی حسین احمد
پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بات چیت کا راستہ بھی اختیار کرنا چاہئیے۔زاہد حسین
پاکستان کی ایجنسیوں کو دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔زاہد حسین
دہشت گردی کی جنگ میں سیاسی قیادت اپنا کردار ادا نہیں کر رہی۔شیر پاؤ
سوات میں سات سو سکول تباہ ہو چکے ہیں ان کی تعمیر کون کرے گا۔شیر پاؤ
سیاسی قیادت کو دہشت گردی سے متاثرہ علاقعوں میں واپس جانا چاہئیے۔ شیر پاؤ
دیکھنا یہ ہے کہ اگر فوج سوات سے نکل جائے تو سول انتظامیہ حالات سمبھال سکتی ہے یا نہیں۔زاہد حسین
اگر فوج مستقل طور پر سوات میں بیٹھی رہے تو پھر یہ کامیابی نہیں ہے۔شیر پاؤ
کامیابی تب ہے کہ فوج سوات سے نکل جائے اور پھر بھی حالات نارمل رہیں۔زاہد حسین
دہشت گردی کے خلاف صرف فوجی کاروائی ہی حل نہیں ہے۔عاصمہ ارباب عالمگیر
اوبامہ امریکی فوج کو افغانستان سے نکالنا چاہتا ہے۔حمید گل
بھارت اور اسرائیل چاہتے ہیں کہ امریکی فوج افغانستان میں ہی رہے۔حمید گل
بھارت اور اسرائیل ہمارے علاقعے کی امریکی پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں چاہتے۔حمید گل
افغانستان میں امریکی پالیسی ناکام ہو چکی ہے اور اپنے اہداف حاصل نہیں کر پائی۔زاہد حسین
-------------------------------------------------------------------
N A D E E M M A L I K
http://www.nadeemmalik.pk