ساری اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہیں لگتا ہے کوئی کھچڑی پک رہی ہے۔شیخ رشید احمد کی اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو
اس وقت ملک میں زبردست سیاسی عدم استحکام ہے ملکی سسٹم ناکام جا رہا ہے۔صفدر عباسی
پیپلز پارٹی کو جو چیز شروع میں کرنا چاہیے تھی نہیں کی اب ان سے ہو نہیں پا رہی۔صفدر عباسی
دونوں بڑی پارٹیاں اب صوبے اور مرکز میں بیساکھیوں کی محتاج ہیں۔شیخ رشید
ایم کیو ایم اب صدر سے حتمی طور پر بات کرے گی۔شیخ رشید
اگر ایم کیو ایم علیحدہ ہو گئی تو حکومت کے لیے بہت بڑا مسئلہ بن جائے گا۔شیخ رشید
ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا شروع سے گرمی اور سردی والا رشتہ ہے۔صفدر عباسی
ملک کو درپیش سکیورٹی مسائل کے حل کے لیے آرمی چیف سے ملاقات ضروری ہے۔سعد رفیق
اس وقت حکومتی عہدیداروں سمیت کسی کی زندگی محفوظ نہیں ہے۔سعد رفیق
غیر ملکی ایجنسیاں پاکستان کے حالات خراب کرنے کے لیے سازشیں کر رہے ہیں۔سعد رفیق
مسلم لیگ ن آج تک فوج سے کسی قسم کی بات کرنے سےا نکار کرتی رہی ہے۔شیخ رشید
پاکستان آج سکیورٹی کے سنگین مسائل سے دو چار ہے۔صفدر عباسی
خیال ہے کہ ہمارے اتحادی ہی ہمارے ملک میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔صفدر عباسی
عام آدمی کو انصاف نہیں ملتا اور وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے۔سعد رفیق
ملکی مسائل کے حل کے لیے چیف جسٹس یا آرمی چیف سے ملنا کوئی بری بات نہیں ہے۔سعد رفیق
پیپلز امن کمیٹی بہت ساری اغوا۶،بھتہ وصولی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے۔کنور نوید جمیل
پیپلز پارٹی کو اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ جمہوری قوتوں کے ساتھ چلنا ہے یا جرائم پیشہ کے ساتھ۔کنور نوید جمیل
موجودہ صورت حال میں ایم کیو ایم اب حکومت کے ساتھ مزید نہیں چل سکتی۔کنور نوید جمیل
حکومت نے ہماری بات نہ مانی تو ایم کیو ایم علیحدہ ہو جائے گی۔ کنور نوید جمیل
ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے کارکن آج تک ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات قائم نہیں کر سکے۔صفدر عباسی
ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دو مختلف سوچ رکھنے والی پارٹیاں ہیں۔شیخ رشید
ہم آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے فوج کا کردار چاہتے ہیں۔سعد رفیق
ایگزیکٹو پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہونے دیتی۔سعد رفیق
ہر روز تین ارب روپے کے نوٹ چھاپے جا رہے ہیں ملک بینک کرپسی کی طرف جا رہا ہے۔شیخ رشید
حکومت کو انتہا پسندی،غیر ملکی مداخلت اور معیشت پر فوری فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔سعد رفیق
حکومت کو موجودہ حالات میں اسمبلی سے بجٹ پاس کروانے میں بہت مشکل پیش آئے گی۔سعد رفیق
حکومت نے اسمبلی سے بجٹ پاس بھی کروا لیا تو لوگ سڑکوں پر نکل آیں گے۔سعد رفیق
مجھے لگتا ہے کہ حکومت قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دے گی۔سعد رفیق
-------------------------------------------------------------------
N A D E E M M A L I K
http://www.nadeemmalik.pk
