| | |||||||
ممبئی حملوں کے سلسلے میں مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان نے ہندوستان سے کچھ وضاحتیں بھی طلب کی ہیں تاکہ تفتیش کو آگے بڑھا جاسکے۔ پاکستان کو مزید کیا چاہیے: ٭اجمل قصاب کا قومی شناختی کارڈ یا کوئی اور کاغذات ٭حملہ آوروں سے برآمد کی گئیں ڈائریاں یا ڈیجیٹل ڈائریاں ٭تفتیش کے دوران لیے گئے نوٹس جیسے کہ حملہ آوروں نے کون سے کپڑے پہن رکھے تھے اور کون سا فون نمبر استعمال کر رہے تھے ٭پاکستانی تحقیقیات کے مطابق ان کے پاس سات یا شاید نو سمیں تھیں اور وہ بھارتی سمیں تھیں تو ان کو وہ سمیں کیسے ملیں ٭ایک چھوٹی سی ربڑ کشتی میں نو افراد گرینیڈ اور اسلحے کے ساتھ ممبئی کے ساحل تک کیسے پہنچے ٭یہودیوں کی عبادت گاہ کہاں واقع تھی، وہاں موجود یہودیوں کو کس نے مارا اور حملہ آور کہاں تھے جب انہوں نے فائرنگ کی ٭حملہ آوروں اور ان کے ہینڈلرز میں کیا بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور اپنے فون پر او کہ کا بٹن دباتے اور کنکشن ان کے ہینڈلر کے ساتھ ہو جاتا تھا۔ تو آیا یہ فون اندرونی طور پر استعمال ہوئے۔ ٭تمام حملہ آوروں کی انگلیوں کے نشانات ٭اجمل قصاب سمیت تمام حملہ آوروں کے ڈی این اے ٭مزید معلومات جیسے کہ علی جس کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ٭اجمل قصاب نے لکھوی کی تصویر پہچانی۔ بھارت نے وہ تصویر کیسے حاصل کی ٭تفتیس میں ایک معلومات یہ حاصل ہوئی ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس سانحے میں جو شخص ملوث تھا وہ شخص ممبئی حملوں میں بھی ملوث ہے۔ ہمیں اس کی معلومات درکار ہیں ٭فشنگ ٹرالر نے بھارتی گجرات میں ایندھن ڈلوایا تو اس کو وہاں کیوں نہیں پکڑا گیا اور اس کی مدد کس نے کی | |||||||
-----------------------------------------------------------
N A D E E M M A L I K
Director Programme
AAJ TV
ISLAMABAD
00-92-321-5117511
nadeem.malik@hotmail.com
What can you do with the new Windows Live? Find out
