کراچی میں دہشت گردی کی کاروائیوں کے زمہ داروں کے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔شازیہ مری کی اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو
دہشت گردی کی اس کاروائی کی اطلاع تھی لیکن جگہ اور طریقہ کار کا علم نہیں تھا۔شازیہ مری
آرمی کو ٹارگٹ کرنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن نیوی پر حملے سمجھ سے باہر ہیں۔معین حیدر
سب سے پریشانی کی بات یہ ہے کہ نیوی کے خلاف کنٹرولڈ ڈیوائسز استعمال کی گئی ہیں۔معین حیدر
چوہدری نثار نے حکومت سے پاکستان میں موجود امریکی ایجنٹوں کے بارے میں تفصیلات مانگی ہیں۔عابد شیر علی
پاکستان دنیا کی آٹھویں بڑی ایٹمی طاقت ہے اور ڈرون حملوں کو روک سکتی ہے۔عابد شیر علی
اس وقت آئی ایس آئی سیاست میں بالکل ملوث نہیں ہے۔معین حیدر
حکومت دہشت گردی کو بڑی سنجیدگی سے لیتی ہے اور اس کے خلاف بھر پور کاروائی کرتی ہے۔شازیہ مری
آئی ایس آئی کا سیاست میں اس وقت کوئی عمل دخل نہیں ہے۔شازیہ مری
جنرل کیانی نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ فوج سیاست میں دخل اندازی نہیں کرے گی۔معین حیدر
جنرل کیانی نے فوجی افسروں کو سیاست دانوں سے ملنے سے روک دیا ہوا ہے۔معین حیدر
فوجی افسروں کو سیاست دانوں سے ملنے سے روکا ہوا ہے تو پھر جنرل پاشا عمران خان سے کیوں ملے۔عابد شیر علی
ڈرون حملوں کو روکنے کا حکم دینا حکومت کا کام ہے۔عابد شیر علی
پاکستان کے پاس ڈرون طیاروں کو گرانے کی پوری صلاحیت ہے۔عابد شیر علی
چوہدری نثار نے ڈرون حملوں کے خلاف حکومت کو اپنی بھر پور مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔عابد شیر علی
جنرل پرویز مشرف کی طرف سے ڈرون حملوں کی اجازت دینا غلط تھا۔معین حیدر
سی آئی اے پاکستان کو افغانستان سے بڑا مسئلہ کہتی ہے۔معین حیدر
امریکہ پاکستان پر براہ راست حملے کی بجائے خفیہ کاروائیاں کرواتا ہے۔معین حیدر
ہم نے بارہا حکومت ڈرون حملے رکوانے کی بات کی ہے۔عابد شیر علی
پارلیمنٹ اجلاس کے وقت خالی پڑی ہوتی ہے اس سے ارکان کی مسائل میں دلچسپی کا ندازہ ہوتا ہے۔معین حیدر
میثاق جمہوریت بہت اچھی چیز تھی لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔معین حیدر
پارلیمنٹ کو خود کو مظبوط کرنے کی ضرورت ہے۔شازیہ مری
-------------------------------------------------------------------
N A D E E M M A L I K
http://www.nadeemmalik.pk